راولپنڈی:سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کو چھپانے کے لیے نیا فوجی منصوبہ ’آپریشن مہادیو‘ شروع کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت بھارتی فورسز غیر قانونی طور پر گرفتار کیے گئے پاکستانی شہریوں کو جعلی مقابلوں میں ہلاک کر رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ’آپریشن مہادیو‘ کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو دبانا اور بھارت کی داخلی سیاسی ساکھ کو بحال کرنا ہے۔ بھارتی فوج نے 24 اپریل کو آزاد جموں و کشمیر کے دو شہریوں کو سرحد عبور کرنے کے الزام میں جعلی مقابلے میں شہید کیا تھا۔
مزید یہ کہ بھارتی جیلوں میں 723 پاکستانی شہری غیر قانونی قید میں ہیں، جبکہ 56 پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی تحویل میں جبراً رکھے گئے ہیں۔ جعلی انکاؤنٹرز کے بعد بھارتی میڈیا کو من گھڑت تصاویر اور ویڈیوز فراہم کی جاتی ہیں تاکہ انہیں دہشتگرد ظاہر کیا جا سکے اور جھوٹے اعترافات کروائے جا سکیں۔