مظفرگڑھ میں پہلا مینگو میلا 2 سے 3 اگست تک فیاض پارک میں منعقد ہوگا

04:36 PM, 28 Jul, 2025

ْمظفرگڑھ : ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے اعلان کیا ہے کہ مظفرگڑھ میں "م سے مینگو اور م سے مظفرگڑھ" کے تحت پہلا مینگو میلا 2 سے 3 اگست، بروز ہفتہ اور اتوار کو فیاض پارک میں منعقد کیا جائے گا۔ اس میلے کا مقصد مقامی ثقافت، زراعت اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینگو میلے میں آم کے باغبان، تاجروں اور ان کے اہل خانہ کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔ میلے میں سیکیورٹی، صفائی، پارکنگ، سٹیج، اسٹالز اور تفریحی سرگرمیوں کا مکمل انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، بچوں اور خواتین کے لیے خصوصی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے آم برآمد کرنے والوں کو میلے کو سنہری موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ باغبان حضرات اپنے آم کے اسٹالز لگانے کے لیے ڈی سی آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں اور اپنے باغات کے آم نمائش کے طور پر پیش کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں