سکاٹ لینڈ میں ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کی ملاقات ،امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ رکوانے کا ایک بار پھرتذکرہ

06:19 PM, 28 Jul, 2025

سکاٹ لینڈ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر کے درمیان اسکاٹ لینڈ میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں عالمی سیکیورٹی اور علاقائی کشیدگی کے موضوعات زیرِ بحث آئے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنے دور صدارت میں اب تک چھ جنگیں رکوا چکے ہیں، جن میں پاک بھارت ممکنہ جنگ بھی شامل ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا    "اگر میں بروقت مداخلت نہ کرتا تو پاک بھارت جنگ اب تک جاری رہتی۔ دو ایٹمی قوتوں کے درمیان تنازعے کے نتائج انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے انسانی بحران پر بھی عالمی برادری کو موثر کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ صرف امریکہ کا کردار کافی نہیں۔

مزیدخبریں