تیل مہنگا، عالمی مارکیٹ میں سٹاک کی قیمتیں مستحکم

10:55 PM, 28 Jul, 2025

نیویارک:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ یورپ و ایشیا کی سٹاک مارکیٹس میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

لندن انٹرکانٹینینٹل ایکسچینج میں کاروباری روز کے اختتام پر برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.40 ڈالر اضافے کے ساتھ 68.84 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

نیویارک میں لائٹ کروڈ آئل 0.34 ڈالر مہنگا ہو کر 65.50 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔"

توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان نیا ٹیرف معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت امریکہ یورپی برآمدات پر 15 فیصد بنیادی ٹیرف عائد کرے گا۔

معاہدے کے بعد یورپ اور ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں بہتری دیکھی گئی، جبکہ سرمایہ کاروں نے اسے معاشی استحکام کی علامت قرار دیا۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ ایک ایسے معاہدے کے قریب ہیں جس کا مقصد تیل کی قیمتوں میں کمی لانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے بعد عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی ممکن ہو سکے گی۔

مزیدخبریں