مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہوتے ہی عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا

12:42 PM, 28 Jul, 2026

نیویارک: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 1.29 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد برینٹ کروڈ 87.22 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

دوسری جانب ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 1.22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 81.60 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی کم ہونے سے سپلائی سے متعلق خدشات میں کمی آئی ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں