ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کے خدشے پر ادارے الرٹ

03:10 PM, 28 Jul, 2026

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں کل سے 5 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے، جبکہ مون سون ہوائیں کل بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے، جبکہ شدید بارشوں کے نتیجے میں شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ممکنہ صورتحال کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق بارشوں کے دوران شہری علاقوں، نشیبی مقامات اور ندی نالوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

مزیدخبریں