پاکستان اور امریکا کے تعلقات نئی سمت میں گامزن، اسحاق ڈار کا تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار

03:13 PM, 28 Jul, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیشرفت جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے روابط پاکستان اور امریکا تعلقات کی اہم خصوصیت ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ ہونے والی دو ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا دونوں ممالک کا مشترکہ مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی روابط کی اہمیت میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔

اسحاق ڈار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

مزیدخبریں