واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ٹیلیفونک انٹرویو میں ایران کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کو مزید معاہدوں کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی ترجیح ایران کے ساتھ مسئلے کا حل معاہدے کے ذریعے نکالنا ہے، تاہم اگر کوئی معاہدہ نہ ہو سکا تو امریکہ اپنا "مشن مکمل" کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایران کی توانائی تنصیبات، پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرنا چاہیں گے، لیکن اس کے ساتھ یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے مقابلے میں امریکہ کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے۔
ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران نے ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایران نہیں بلکہ امریکہ کا کنٹرول ہے۔
گفتگو کے دوران امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ امریکہ کے صدر نہ ہوتے تو آج اسرائیل کا وجود نہ ہوتا۔
ترجیح ایران کے ساتھ مسئلے کا حل معاہدے کے ذریعے نکالنا ہے:ٹرمپ
07:35 PM, 28 Jul, 2026