اسلام آباد: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن دہشت گردی کے ذریعے ہمیں تقسیم کرنے میں ناکام ہوں گے، فاٹا اور ملک بھر کی سیکیورٹی صورتحال کو کنٹرول کیا ہے۔
فوج کے ذرائع عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف مکاتب فکر کے علماءسے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سانحہ پارا چنارکے متاثرین کی بلاتفریق مدد کی جائے گی۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر فرقہ واریت پھیلا رہے ہیں، حالیہ واقعات کو دہشت گردی اور نسلی منافرت کا رنگ دینے کا جائزہ لے رہے ہیں۔آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ ہم سب ایک دوسرے کی مذہبی اقداراوراقلیتوں کامکمل احترام کرتے ہیں،کسی کو بھی فاٹا کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارا چنار واقعے میں ملوث کرداروں کے خلاف کارروائی ہوگی، اس سانحے کے ذمےداروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا،ہم سب پاکستانی اور مسلمان ہیں، یہ ایک عظیم نقصان ہے۔آرمی چیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ حادثات کو دانستہ فرقہ واریت کا رنگ دیا جا رہا ہے، پاکستان کے دشمنوں نے گمراہ کن مہم شروع کر رکھی ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے۔
کسی کو بھی فاٹا کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے، آرمی چیف
اسلام آباد: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن دہشت گردی کے ذریعے ہمیں تقسیم کرنے میں ناکام ہوں گے، فاٹا اور ملک بھر کی سیکیورٹی صورتحال کو کنٹرول کیا ہے۔
08:01 PM, 28 Jun, 2017