وزیر اعظم 20 جولائی کو 5 روزہ امریکی دورے پر جائیں گے

10:30 PM, 28 Jun, 2019

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان 20 جولائی کو 5 روزہ امریکی دورے پر روانہ ہوں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ، وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ ماہ 20 جولائی کو 5  رورہ دورے پر امریکہ جائیں گے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اعلیٰ امریکی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی امریکی صدر سے ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر بات ہوگی، افغان امن عمل سمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

مزیدخبریں