پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان قواعد کی خلاف ورزی پر 15 اجلاسوں کے لیے معطل

11:58 AM, 28 Jun, 2025

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اسمبلی قواعد کی سنگین خلاف ورزی پر 26 ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، معطل ارکان پر ایوان میں ہنگامہ آرائی، نعرے بازی، ایجنڈا پیپرز پھاڑنے اور کارروائی میں خلل ڈالنے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

سپیکر نے قواعد 210 اور 223 کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کہا کہ ایوان کا نظم و ضبط اور تقدس ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
معطل ارکان میں ملک فہد مسعود، محمد تنویر اسلم، سید رفعت محمود، یاسر محمود قریشی، کلیم اللہ خان، احمد مجتبیٰ چوہدری، ایمان کنول، اسامہ اصغر علی گجر سمیت دیگر اپوزیشن ارکان شامل ہیں

مزیدخبریں