مریم نواز کا جنوبی پنجاب کے 24 اضلاع کو 240 ای بسیں فراہم کرنے کا بڑا اعلان

12:48 PM, 28 Jun, 2025

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 ای بسیں فراہم کرنے کی ہدایت دے دی۔ خصوصی اجلاس میں انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کو بڑے شہروں کے برابر لانا ہمارا مقصد ہے۔

اجلاس میں پنجاب کے مختلف شہروں کے بس پراجیکٹس پر بھی تفصیلی غور کیا گیا، جس میں لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی کو اگلے چند ماہ میں مزید ای بسیں فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

مریم نواز نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ تمام پراجیکٹس کو جلد شروع کیا جائے اور بسوں کے روٹس عوام کی سہولت کے مطابق بنائے جائیں۔

مزیدخبریں