بھارت کی کرپٹو پالیسی ناکام، پاکستانی حکمت عملی کو عالمی پذیرائی

12:56 PM, 28 Jun, 2025

ممبئی :بھارتی اخبار "دی پرنٹ" نے تسلیم کیا ہے کہ بھارت کی کرپٹو مارکیٹ پر 30 فیصد ٹیکس کی وجہ سے 97 فیصد مارکیٹ ختم ہو چکی ہے اور نوجوان سرمایہ کار ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اس کے برعکس، پاکستان کی کرپٹو پالیسی کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

پاکستان نے بٹ کوائن ریزرو قائم کر کے ڈیجیٹل کرنسی میں بھارت سے آگے نکلنے کا اہم قدم اٹھایا ہے، جسے امریکی ماہرین اور عالمی سرمایہ کار بھی سپورٹ کر رہے ہیں۔

بھارت کی سخت پالیسیوں کی وجہ سے اس کے سٹارٹ اپس ترقی یافتہ ممالک کی طرف منتقل ہو رہے ہیں، جبکہ پاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے عالمی سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھول دیے ہیں

مزیدخبریں