کراچی: شہر قائد میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں 29 جون تک بارشوں کا سلسلہ برقرار رہے گا۔صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، کیماڑی، ڈیفنس، بہادرآباد، طارق روڈ، گلستان جوہر اور دیگر علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ موسلادھار بارش کے باعث بعض علاقوں میں پانی جمع ہونے اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، جس پر متعلقہ حکام نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ موسمی حالات پر نظر رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ مون سون کا دوسرا اسپیل 5 جولائی سے ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔