کراچی: رینجرز کیمپ پر دہشت گرد حملہ ناکام، 3 حملہ آور مارے گئے

09:45 AM, 28 Jun, 2026

کراچی: رینجرز کے کیمپ پر دہشت گردوں نے مرکزی دروازے پر دھماکہ کرکے حملے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 رینجرز اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور جماعت الاحرار سے تعلق رکھتے تھے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں