قومی قیادت کی کراچی حملے کی مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت

09:56 AM, 28 Jun, 2026

راولپنڈی : صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کراچی میں رینجرز کیمپ پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت اور سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
صدر زرداری نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ حملے کے ذمہ دار عناصر کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا اور شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔

مزیدخبریں