وزیر ریلوے کو اپنی وزارت کے معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں: عمران خان

وزیر ریلوے کو اپنی وزارت کے معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شیخوپورہ ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا مسلسل ٹرین حادثات پر حکومت کا رویہ افسوسناک ہے۔ حکومت ریلوے کراسنگ پوائنٹس تک کو محفوظ نہیں بنا سکتی۔ وزیر ریلوے کو اپنی وزارت کے معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

حادثے کی ذمہ داری چھوٹے ملازمین پر ڈال کر بڑے مجرموں کو بچایا جا رہا ہے۔ بڑے مجرموں کو بچانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلسل ٹرین حادثات پر حکومت کا رویہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا سعد رفیق کو چرب زبانی اور شریفوں کی غلامی زیادہ پسند آتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں