آسڑیلوی کھلاڑی کس کمنٹیٹر کی وجہ سے بال ٹیمپرنگ کیس کے شکنجے میں آئے ؟

آسڑیلوی کھلاڑی کس کمنٹیٹر کی وجہ سے بال ٹیمپرنگ کیس کے شکنجے میں آئے ؟
کیپشن: فوٹو بشکریہ ہندوستان ٹائمز

ملبورن : ان دنوں آسٹریلوی کرکٹ سمیت پوری دنیا کے کرکٹ حلقوں میں کینگروزکھلاڑیوں کاکھیل سے کھلو اڑ کا چرچا پورے زور شور سے جاری ہے ۔کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ میں ملوث کرکٹرزکیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اورنائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی جبکہ کیمرون بین کرافٹ پر نو ماہ کی پابندی عائد کر گئی ہے ۔ اس کے علاوہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر دو سال تک کسی بھی سطح پرکسی بھی ٹیم کی قیادت کے اہل بھی نہیں رہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر پر1سال جبکہ بین کرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد
 
 آپ یہ سب باتیں تو جاتے ہونگے لیکن شاید آپ یہ نہیں جانتے کہ آسٹریلوی کھلاڑی گیند کیساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے پکڑے کیسے گئے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو رنگے ہاتھوں بال ٹیمپرنگ کرتے ہوئے پکڑوانے میں سابق جنوبی افریقن باؤلرفینی ڈی ویلیئرزکا ہاتھ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کرکٹرز کی آئی پی ایل میں شمولیت خطرے میں پڑ گئی
 
 جنوبی افریقہ کے ایک نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے فینی ڈی ویلیئرز نے بتایا کہ انھیں شک اس وقت ہوا کہ کیا آسٹریلوی بولرز گیند کو تیس اوورز سے قبل بھی ریورس سوئنگ کرسکتے ہیں؟فینی نے کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ کینگروز 26ویں، 27ویںاور 28ویں اوورز میں بال کو ریورس سوئنگ کرنے لگے،تو یہ دوسروں سے کچھ مختلف کررہے تھے،۔جس کے بعد ہم نے اپنے کیمرہ مین سے کہا کہ آسٹریلین بولر جو کچھ کررہے ہیں اسکی ویڈیو بنالیں، وہ کچھ گڑبڑ کررہے تھے۔جس کے بعد کیمرہ مین نے ڈیڑھ گھنٹے تک ان کی حرکتوں کا خفیہ طور پر جائزہ لیااور جب انہیں کچھ مشکوک چیزیں نظر آئیں تب انہوں نے آسٹریلوی کھلاڑی بین کرافٹ پر کیمرے کی آنکھیں مرکوز کردیں، بالاآخر انہوں نے بین کرافٹ کو رنگے ہاتھوں گیند سے گڑبڑ کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:بال ٹیمپرنگ میں معطل کرکٹرز کی جگہ چوتھے ٹیسٹ کیلئے نئے آسٹریلوی کھلاڑیوں کا اعلان
 

فینی ڈی ویلیئرزنے کہا کہ گیند کا اس طرح سے تبدیل ہونا اس جیسی سبز گراسی وکٹ پر تقریباً ناممکن ہے۔یہ پاکستان کی وکٹیں نہیں جہاں ہر سینٹی میٹرز پر کریکس پڑے ہوئے ہوتے ہیں، ہم یہاں گھاس سے ڈھکی ہوئی وکٹوں کی بات کررہے ہیں ،جہاں آپ گیند کی شیپ بدل نہیں سکتے ، ہاں تھوڑا بہت فرق پڑتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں