ڈالر کی اونچی اُڑان ، پہلی بار 182 کی سطح عبور کر گیا

ڈالر کی اونچی اُڑان ، پہلی بار 182 کی سطح عبور کر گیا

لاہور: ملک میں سیاسی بحران کے باعث ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر پہلی بار 182 کی سطح کو عبور کر گیا ۔

نیو نیوز کے مطابق انٹر بینک میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ڈالر کا ریٹ 181 روپے 78 پیسے تھا لیکن ڈالر کا ریٹ 52 پیسے بڑھ گیا ۔ اس طرح اضافے کے بعد کاروبار کے دوران ڈالر کا ریٹ 182 روپے 30 پیسے ہو گیا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں مہینے انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 4 روپے 84 پیسے بڑھا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں شرح سود بڑھنے کے بعد ڈالر کا ریٹ عالمی سطح پر بڑھا ہے ، تاہم پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافے کی بڑی وجہ ملکی اور بیرونی ادائیگیوں کا توازن ہے ۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات میں روپے کی قدر گرانے کا تقاضہ ہے ۔

مصنف کے بارے میں