میانمار اور تھائی لینڈ میں زلزلہ، کرائسس مینجمنٹ سیل فعال، پاکستانی شہریوں کو مدد کی پیشکش

09:48 PM, 28 Mar, 2025

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے کرائسس مینجمنٹ سیل کو فوری طور پر فعال کر دیا ہے۔ پاکستانی سفارت خانے ینگون اور بنکاک میں ہنگامی صورتحال میں شہریوں کی مدد فراہم کرنے کے لیے موجود ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میانمار اور تھائی لینڈ کے برادر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے اور ان کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔


پاکستانی شہریوں کے لیے ہنگامی رابطے کی معلومات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ینگون اور بنکاک میں پاکستانی سفارت خانے ان نمبروں پر شہریوں کو مدد فراہم کر رہے ہیں:

    ینگون: انور زیب (چارج ڈی افیئرز) +959880922880

    بنکاک: فہد (فرسٹ سیکرٹری) +66 95 968 1506

    کرائسس مینجمنٹ یونٹ اسلام آباد: 051-9207887

مزیدخبریں