اسلام آباد : عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس اہم پیش رفت کے بعد پاکستان کے لیے اربوں ڈالر کی مالی معاونت کے حصول کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔
آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق، ایگزیکٹو بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان کو درج ذیل فنڈز تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔ توسیعی فنڈ سہولت (EFF): اس پروگرام کے تحت پاکستان کو 1 ارب ڈالر کی قسط ملے گی۔اس سہولت کے تحت مزید 21 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ مختلف پروگراموں کے تحت پاکستان کو ملنے والی مجموعی ادائیگیاں تقریباً 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔
عالمی ادارے نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے کیے گئے معاشی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح اب قابو میں ہے اور معیشت میں بہتری کے آثار نمایاں ہیں۔حکومت ٹیکس نظام میں ضروری اصلاحات کے عمل کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے۔پاکستانی حکام مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے پختہ عزم کا اظہار کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس معاہدے سے قبل حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم لیوی میں اضافہ اور ارکانِ پارلیمنٹ کے اثاثوں سے متعلق شفافیت جیسے اہم اقدامات پر بھی کام کیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، معیشت کے لیے 4.5 ارب ڈالر کی راہ ہموار
09:22 AM, 28 Mar, 2026