امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کا نجی طیارہ نیلامی کے لیے جلد پیش کیا جائے گا

امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کا نجی طیارہ نیلامی کے لیے جلد پیش کیا جائے گا

واشنگٹن: امریکا کے آنجہانی گلوکار ایلوس پریسلے کا نجی طیارہ نیلامی کے لیے جلد پیش کیا جائے گا۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق 1977ء میں وفات پانے والے راک اینڈ رول موسیقی کے بے تاج بادشاہ ایلوس پریسلے کا نجی طیارہ امریکی ریاست نیو میکسیکو میں نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایلوس پریسلے نے اس طیارے کی اندرونی تزیئن و زیبائش خود کی تھی جو کہ 1962ء میں لاک ہیڈ جیٹ اسٹارکے نام سے جانا جاتا تھا۔ اس طیارے کی نیلامی میں بولی 2 سے 3 5 ملین ڈالرز کے درمیان لگائی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ یہ طیارہ 35 سال سے نیو میکسیکو کے روزویل شہر میں کھڑا ہے۔