کورونا ویکسئن لگانے کے بعد مرنے کی خبرجھوٹی اور بے بنیاد ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا ویکسئن لگانے کے بعد مرنے کی خبرجھوٹی اور بے بنیاد ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا
سورس: file photo

اسلام آباد ،  وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا ویکسین لگانے کے بعد دوسال میں مرنے کی افواہ کو سراسر جھوٹ قرار دے دیا۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو میں  ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود اس خبر کی تحقیق کی ہے اور کورونا ویکسین لگانے کے بعد دوسال میں مرنے کی افواہ جس شخص کے نام سے چل رہی ہے اس نے خود ہی اس کی تردید کر دی ہے۔ 

ان  کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی صورت حال میں اس طرح کی منفی خبریں جلد وائرل ہو جاتی ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت کو بھی اس بارے میں واضح ردعمل دینا چاہیے۔انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ افواہوں کو آگے نہ بڑھائیں اور خدا کا واسطہ ویکسین لازمی لگوائیں۔

قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کورونا وائرس کی تیاری مکمل کرنے پر قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کو مبارک باد دی تھی۔