خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی

 خدیجہ شاہ کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی

لاہور:گھر سے کھانا دینے پر پابندی کی وجہ سے خدیجہ شاہ کی طبیعت خراب ہوگئی۔9مئی کے واقعات پر گرفتار فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ 

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ دو روز سے پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔  جیل حکام نےخدیجہ شاہ کی ملاقات اور گھر سےکھانا دینے پرپابندی لگائی ہوئی ہے۔ 

خدیجہ شاہ اور پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو ایک ہی بیرک میں رکھاگیا ہے۔ خدیجہ شاہ   30 مئی تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔واضح رہے کہ جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو 24 مئی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے انہیں 7 دن کے لیے شناخت پریڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں