موسیٰ خیل : بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر راڑہ شم کے علاقے میں کی گئی، جہاں دہشت گرد ہائی وے پر بم نصب کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور تیار بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت سلیم، بخت اور اکبر کے ناموں سے ہوئی ہے، جو ماضی میں راڑہ شم اور رڑکن کے علاقوں میں بسوں پر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔