ملکی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 1,400 روپے اضافہ

08:32 PM, 28 May, 2025

کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی نظر آ رہے ہیں، جہاں آج سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1,400 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 300 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 468 روپے ہو گئی ہے۔

سرمایہ کاروں کی رائے
ماہرین اور سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے سبب مقامی سطح پر بھی نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کے لیے سونے کی خریداری کی جانب راغب ہو رہے ہیں، جس کا اثر مارکیٹ پر پڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں