پاکستان کی درخواست پر ایران کے خلاف کارروائی روکی، ایران ڈیل کے لیے بے تاب ہے: امریکی صدر

09:16 AM, 28 May, 2026

واشنگٹن:امریکی صدر نے ایران کے حوالے سے ایک انتہائی اہم بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اس وقت شدید معاشی و سفارتی دباؤ کے باعث امریکا کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے، تاہم تاحال کوئی ڈیل فائنل نہیں ہو سکی۔
ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے امریکی صدر نے بتایا کہ امریکا ایران کے خلاف سخت کارروائی کا ارادہ رکھتا تھا، لیکن پاکستان کی جانب سے کی جانے والی خصوصی درخواست پر ایران کے خلاف اس ممکنہ فوجی ایکشن کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔
امریکی صدر نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر بات چیت کسی منطقی انجام تک نہ پہنچی تو امریکا ایران کے ساتھ وہی سخت ترین سلوک کر سکتا ہے جو وینزویلا کے ساتھ معاشی ناکہ بندی کی صورت میں کیا گیا تھا۔ انہوں نے امریکا کے پختہ مؤقف کو دہراتے ہوئے صاف الفاظ میں کہا"ایران کو کسی بھی قیمت پر ایٹمی ہتھیار رکھنے یا بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ ہماری واضح ریڈ لائن ہے۔
امریکی انتظامیہ کے مطابق، ایران اس وقت نئی ڈیل کا شدید خواہشمند ہے، تاہم امریکا خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے اور کسی بھی حتمی معاہدے سے قبل تمام سکیورٹی پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں