"ایٹمی صلاحیت ایک مقدس قومی امانت ہے"؛ یومِ تکبیر پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئرچیف اور نیول چیف کی قوم کو مبارکباد

11:05 AM, 28 May, 2026

راولپنڈی:پاک افواج کے سربراہان نے یومِ تکبیر کے تاریخی موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ یادگار دن جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک توازن کی بحالی، قومی اتحاد اور خودمختاری کی ایک ناقابلِ تردید علامت ہے۔
فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف نے اپنے مشترکہ تہنیتی پیغام میں وطنِ عزیز کے جوہری اثاثوں اور دفاعی طاقت کو سراہتے ہوئے کہا: پاکستان کی دفاعی اور سٹریٹجک صلاحیت ایک مقدس قومی امانت ہے، جو ہماری مدبر قیادت، مایہ ناز سائنسدانوں، انجینئرز اور پوری قوم کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔
عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ 28 مئی کا دن ملکی تاریخ میں اس سٹریٹجک سنگِ میل کی یاد دلاتا ہے جس نے دشمن کے جارحانہ عزائم کو ہمیشہ کے لیے ناکام بنا دیا۔ اس عظیم موقع پر پوری قوم نے ایک بار پھر عزمِ نو کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیدار، مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنی وابستگی کی تجدید کی ہے۔

مزیدخبریں