ٹریفک کے مختلف حادثات میں 65سالہ معمر شخص جاں بحق،ماں بیٹے سمیت 7زخمی

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 65سالہ معمر شخص جاں بحق،ماں بیٹے سمیت 7زخمی

جڑانوالہ :  ٹریفک کے مختلف حادثات میں 65سالہ معمر شخص جاں بحق،ماں بیٹے سمیت 7زخمی ایک کی حالت نازک ۔بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی علاقہ 76گ ب کا رہائشی 65سالہ معمر شخص سرور سڑک کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار کے ڈرائیور نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سرور دم توڑ گیا ۔ دوسری حادثہ میں 93گ ب کا رہائشی اختر اپنی چچی کلثوم بی بی اور طلحہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر 21گ ب جا رہا تھا کہ فیصل آباد روڈ پر ڈھیسیاں سٹا پ کے قریب کار سوار نے ٹکر مار دی جس سے تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر 8سالہ طلحہ کو فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ۔ علاوہ ازیں موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے چار افراد ندیم ،شاہد ، اقبال شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔