بھارت،لوہا کھانے والے شخص کے پیٹ سے 100 کیلیں اور 263 سکے برآمد

بھارت،لوہا کھانے والے شخص کے پیٹ سے 100 کیلیں اور 263 سکے برآمد

نئی دہلی: بھارت میں ڈاکٹروں نےآپریشن کرکے ایک شخص کے پیٹ سے 263 سکے، 100 کیلیں، شیونگ بلیڈز اور شیشے کے ٹکڑے نکا ل لیے۔ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے رہائشی 32 سالہ مقصود خان کو مسلسل 3 ماہ سے پیٹ میں درد کی شکایت پراسپتال لایا گیا، پہلے پہل ڈاکٹروں نے اسے فوڈ پوائزننگ قرار دیا تاہم اینڈواسکوپی ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں کو پیٹ کے درد کی اصل وجہ مل گئی۔


جس کے بعد آپریشن کرکے مقصود کے پیٹ سے 7 کلوگرام لوہے کی اشیاء نکالی گئیں، جن میں 10 سے 12 شیونگ بلیڈز، 263 سکے، 100 کیلیں اور شیشےکے ٹکڑے شامل تھے۔

دوسری جانب رشتے داروں کا کہنا ہے کہ جب بھی مقصود کو ذہنی پریشانی یا ڈپریشن ہوتا تھا تو شاید وہ لوہے کی اشیاء پانی کے ساتھ نگل لیتا تھا۔

اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان سکوں یا کیلوں کی وجہ سے ابتداء میں اسے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔رپورٹس کے مطابق سرجری کے بعد مقصود کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس نے دوبارہ اس قسم کی اشیاء نہ نگلنے کا عزم کیا ہے۔