پاکستان کی خاطر ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہو گا، شہباز شریف

پاکستان کی خاطر ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہو گا، شہباز شریف

لاہور: اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان قائداعظمؒ کی سیاسی بصیرت، لازوال جدوجہد اور مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ یہ ملک ہم سب کا سانجھا ہے جسے سب نے مل کر ہی آگے لے کر جانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ قوم اتحاد و اتفاق کی برکت سے ہی ترقی اور خوشحالی کا سفر طے کرے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اختلافات پس پشت ڈال کر قوم کو اتحاد و اتفاق کا پیغام دینا ہے اور ملک و قوم کے تابناک مستقبل کیلئے ذاتی مفادات بالائے طاق رکھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں قومی مفادات کو مقدم رکھنا جبکہ پاکستان کیلئے سوچنا اور پاکستان کیلئے جینا مرنا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں