سپریم کورٹ نے طلال چودھری کی توہین عدالت نظرثانی کی درخواست مسترد کردی

02:04 PM, 28 Nov, 2019

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کی توہین عدالت نظرثانی درخواست مستردکردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کی توہین عدالت نظرثانی درخواست کی سماعت ہوئی،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے لیگی رہنما کی توہین عدالت نظرثانی درخواست مستردکردی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 2018 کے انتخابات سے قبل توہین عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کو 5 سال کیلئے نااہل قراردیاتھاجس کیخلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی۔

مزیدخبریں