ملک کے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کل پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے

ملک کے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کل پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے

اسلام آباد: ملک کے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کل پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نئے سپہ سالار کو چھڑی سونپیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو میں کمان تبدیلی کی پروقار تقریب ہوگی ۔ جی ایچ کیو میں منعقد ہونے والی تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی کمان کی علامت سمجھی جانے والی ملاکا اسٹک اعزازی شمشیر یافتہ جنرل سید عاصم منیر کے حوالے کریں گے اور جنرل عاصم منیر اس چھڑی کو ہاتھ میں لیتے ہی پاکستان آرمی کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف بن جائیں گے ۔

تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور اعلیٰ عسکری حکام تقریب میں شرکت کریں گے ۔ جنرل عاصم منیر پاک فوج کے 17ویں آرمی چیف ہوں گے ۔

مصنف کے بارے میں