سائفر کیس:عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو خصوصی عدالت میں پیش کرنے کا امکان

سائفر کیس:عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو خصوصی عدالت میں پیش کرنے کا امکان
سورس: File

اسلام آباد: سائفر کیس میں آج چیئرمین پی ٹی آئی  اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائفر گمشدگی کیس کی سماعت کریں گے۔ چیئر مین اور وائس چیئر مین پی ٹی آئی کے وکلا اور ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹرز عدالت کے روبر پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے دونوں ملزمان کو آج اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ کیس کا ٹرائل 29 اگست سے پہلے کی پوزیشن سے آگے بڑھانے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو آج عدالت پیش کیا جانا چاہیے، حاضری کے سوا کوئی بھی آپشن موجود نہیں۔

خالد یوسف چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو عدالت میں پیش نہ کیا تو یہ توہین عدالت ہوگی۔

مصنف کے بارے میں