عام انتخابات کی تیاریاں ،الیکشن کمیشن نے مزید 25 ارب روپے فنڈز مانگنے کا فیصلہ کرلیا

 عام انتخابات کی تیاریاں ،الیکشن کمیشن نے مزید 25 ارب روپے فنڈز مانگنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد :عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں  الیکشن کمیشن نے مزید 25 ارب روپے فنڈز مانگنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
الیکشن کمیشن حکام کے مطابق فنڈز بیلٹ پیپرکی چھپائی سمیت دیگرانتخابی امور پر خرچ کیے جائیں گے۔

آئندہ عام انتخابات کیلئے مرحلہ وار مزید فنڈز حاصل کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ وزارت خزانہ عام انتخاب کیلئے پہلے بھی الیکشن کمیشن کوفنڈزجاری کرچکی ہے۔

 الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے 25 ارب روپے کی فراہمی کیلئے خط لکھا جائےگا۔ فنڈز کی فراہمی کیلئے وزارت خزانہ کو خط لکھا جائے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کی منظوری دے دی۔ ملک بھر کی حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں