پنجاب میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر

09:18 AM, 28 Nov, 2025

لاہور:لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ صوبے میں سب سے زیادہ آلودہ شہر فیصل آباد ریکارڈ کیا گیا جہاں AQI 407 تک پہنچ گیا، جو انتہائی مضر صحت سطح ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق بہاولپور کا AQI 279 اور گوجرانوالہ کا 236 ریکارڈ کیا گیا، جو آلودگی کی خطرناک سطح کو ظاہر کرتا ہے۔ صحت کے ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں سے گریز اور ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

ادھر خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے۔ دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔ موٹروے حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سفر سے قبل راستوں کی صورتحال چیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں