آکسفورڈ یونین میں پاکستانی طلبہ نے بھارتی پینل کو علمی مباحثے میں شکست دے دی

09:13 AM, 28 Nov, 2025

لندن:آکسفورڈ یونین میں ایک عالمی سطح کے مباحثے میں پاکستانی طلبہ نے بھارتی پینل کو منطق اور دلائل کے ذریعے شکست دے دی۔ مباحثے میں بھارت نے اپنی اصل ہائی پروفائل ٹیم کے بجائے کم درجے کا نیا پینل میدان میں اتارا، مگر پاکستانی طلبہ نے دو تہائی ووٹ حاصل کر کے قرار داد کے حق میں فیصلہ کروا کر بیانیہ میں واضح برتری حاصل کی۔

بھارتی ممبران کی عددی برتری کے باوجود پاکستانی نوجوانوں کی کارکردگی نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کا فکری اور اخلاقی کیس مضبوط اور بااعتماد ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ کامیابی نہ صرف طلبہ کی قابلیت کی عکاسی کرتی ہے بلکہ پاکستان کے مثبت بین الاقوامی تاثر کو بھی فروغ دیتی ہے۔

مزیدخبریں