وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اسلام آباد ہائی کورٹ آمد، چیف جسٹس سے ملاقات نہ ہو سکی

10:55 AM, 28 Nov, 2025

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، سہیل آفریدی، اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، تاہم چیف جسٹس نے ان سے ملاقات سے انکار کر دیا۔ صحافیوں نے وزیراعلیٰ سے سوال کیا کہ “آپ یہاں ہیں تو صوبہ کون چلا رہا ہے؟” جس پر سہیل آفریدی نے جواب دیا کہ وہ صوبے کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور حالات پر قابو پا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ وہ تنظیم میں کام کے بعد نچلی سطح سے اوپر آئے ہیں اور انتظامی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اڈیالہ جیل کے دھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دھرنا ختم ہو چکا ہے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان منگل کو کیا جائے گا۔

یہ گفتگو اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے ہوئی۔

مزیدخبریں