علیمہ خان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست

11:01 AM, 28 Nov, 2025

اسلام آباد: علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والے ذمہ داران کو توہین عدالت کی سزا دی جائے۔

درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں