راولپنڈی میں باپ کی میت لینے کیلئے جانے والا بیٹا حادثے میں جاں بحق

راولپنڈی میں باپ کی میت لینے کیلئے جانے والا بیٹا حادثے میں جاں بحق

راولپنڈی:باپ کی میت اسپتال سے لینے کے لیے جانے والا نوجوان ڈھوک سیدفاں کے قریب ٹریف حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگیا۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں باپ کی میت وصول کرنے کے لئے ہسپتال جانے والا شخص خود موت کا شکار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شکیل نامی شخص کا باپ سی ایم ایچ راوالپنڈی میں زیر علاج تھا اور دوران علاج ہی اس کی موت واقع ہوگئی، باپ کی موت کی خبر ملتے ہی.

شکیل موٹر سائیکل پر ہسپتال روانہ ہوا تاہم ڈھوک سیداں روڈ پر دوسری سمت سے آنے والی گاڑی نے شکیل کو کچل ڈالا۔شکیل کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جان کی بازی ہار گیا۔