عالمی برادری اسلام اور مسلمان مخالف اقدامات کو جرم قرار دے، شیخ احمد الطیب

Egypt, sheikh ahmad al tayyeb, Muslim, France
کیپشن: فائل فوٹو

قاہرہ: مصر کی عالمی شہرت یافتہ جامعہ الازہر کے سربراہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسلام اور مسلمانوں کے مخالف اقدامات کو جرم قرار دے۔ عرب میڈیا کے مطابق جامعہ الازہر کے شیخ احمد الطیب کا یہ بیان فرانس میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جامعہ الازہر انتخابات میں ووٹ کے حصول کے لیے مسلم مخالف جذبات کو استعمال کیے جانے کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے اسلام مخالف مواد کے معاملے پر عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس اور شیخ جامعۃ الازہر سے رابطہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے بتایا کہ وہ اسلام مخالف مواد کو شائع کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے شیخ جامعتہ الازہر سے رابطہ کریں گے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ہم منصب کو اس معاملے پر متفقہ لائحہ عمل کے لیے خط لکھیں گے اور بین الاقوامی سربراہوں سے اس مسئلہ پر تفصیلی بات کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ فرانس سمیت دیگر مغربی ممالک مسلمانوں کی دل آزاری کر رہے ہیں جبکہ آزادی اظہار رائے کی آزادی اور قیود کیا ہیں۔ 

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا نے کہا کہ یورپ اور امریکا کے مذہبی حلقوں سے اس مسئلہ پر بات کی جائے گی جب کہ ویٹی کن میں پوپ کو بھی بتایا جائے گا کہ ایسے اقدام سے ہم آہنگی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سرکاری سطح پر محفل میلاد ﷺ کا انعقاد کر رہی ہے، نعت خوانی، تقریری مقابلے، سیرت کانفرنس اور دیگر پروگرام بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔