عمران خان کی نام لے کر فوجی افسران کے خلاف ہرزہ سرائی ، ڈی جی آئی ایس آئی کو بھی دھمکی 

عمران خان کی نام لے کر فوجی افسران کے خلاف ہرزہ سرائی ، ڈی جی آئی ایس آئی کو بھی دھمکی 
سورس: Twitter

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے کہا تھا کہ ہم سیاست نہیں کرتے۔  ڈی جی آئی ایس آئی آپ نے جو پریس کانفرنس کی، ایسی سیاست والی پریس کانفرنس شیخ رشید کو بھی کرتے نہیں دیکھا۔

لاہور کے لبرٹی چوک میں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ غیرجانبدار نہیں رہے، اس پریس کانفرنس میں۔ سارا نشانہ عمران خان کے اوپر تھا، ان چوروں سے متعلق آپ نے کچھ نہیں کہا ہے۔ 

عمران خان نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کان کھول کر سن لو، میں جو چیزیں جانتا ہوں، اپنے ملک اور اداروں کی خاطر چپ ہوں۔ کیونکہ میں اپنے ملک کو نقصان نہیں پہنچانتا۔ 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی صاحب جب ہم تنقید کرتے ہیں تو ہماری یہ تنقید تعمیری تنقید ہوتی ہے، میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں، آپ کو جواب دے سکتا ہوں مگر میں نہیں چاہتا کہ ملک کمزور ہو۔ ڈی جی آئی ایس آئی میں نے کوئی غیرقانونی بات نہیں کی، میں صاف اور شفاف الیکشن چاہتا ہوں۔ اس ملک کی قیادت کون کرے گا، عوام کو فیصلہ کرنے دو۔ 

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں پہلی بار فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی مخاطب کیا اور ان سے کراچی میں بلاول بھٹو کی جانب سے سٹیشن کمانڈر سے متعلق بیان پر سوال پوچھا۔

عمران خان نے آئی ایس آئی کے اسلام آباد کے سیکٹر کمانڈر فہیم اور آئی ایس آئی کے ڈی جی سی میجر جنرل فیصل نصیر کے نام لیتے ہوئے کہا کہ ایسے افسران ملک کی کمزوری کا سبب بنتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں