پنجاب بھر کے سپیشل ایجوکیشن اداروں میں ہفتہ کے روز بھی چھٹی ہوگی

11:43 AM, 28 Oct, 2025

لاہور: محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سپیشل ایجوکیشن اداروں میں ہفتے میں دو چھٹیوں  کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اب ہفتے کے روز پنجاب کے کسی بھی سپیشل ایجوکیشن ادارے میں کلاسز نہیں ہوں گی۔

محکمہ خصوصی تعلیم پنجاب کی جانب سے اس فیصلے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام اساتذہ اور طلبہ کی سہولت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو اس کی کاپیاں بھی ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ اس فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد طلبہ اور اساتذہ کو اضافی آرام فراہم کرنا اور تعلیمی اداروں میں مزید بہتر ماحول قائم کرنا ہے۔

مزیدخبریں