پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیز رفتار اضافہ: ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال

12:57 PM, 28 Oct, 2025

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھنے کو آیا اور ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔ کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی آئی اور 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ انڈیکس 163,380 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس میں 1140 پوائنٹس کی کمی آئی تھی، جس کے بعد انڈیکس 162,163 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں