حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی

02:15 PM, 28 Oct, 2025

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ریڈ کراس کے ذریعے حماس کی جانب سے دی گئی یرغمالی کی لاش کی وصولی کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق، لاش کو پولیس کی نگرانی میں تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں شناخت کا عمل دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس سے پہلے حماس 16 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر چکا ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 12 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں ہلاک یرغمالیوں کی تلاش میں مدد کے لیے ایک مصری تکنیکی ٹیم کو غزہ میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ریڈ کراس اور مصری ٹیموں کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی ییلو لائن کے پار جا کر یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

مزیدخبریں