لاہور: پنجاب میں نویں اور دسویں جماعت کا سلیبس اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان کا کہنا ہے کہ اگلے مہینے گیارہویں جماعت کا سلیبس بھی شارٹ کر کے اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا تاکہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں آسان اور مؤثر ہوں۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی نظام کی بحالی کے حوالے سے بتایا گیا کہ 85 فیصد سکولوں میں پڑھائی شروع ہو چکی ہے جبکہ باقی سکولوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں جلد بحال کر دی جائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ طلبہ کے تعلیمی نقصان کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔