''لوگ کہہ رہے ہیں کہ   میں نے آئی برو لفٹ کروائی ہے":ماہرہ خان  کا ردعمل 

04:49 PM, 28 Oct, 2025

لاہور: اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنی آئی بروز کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر ردعمل دیا ہے۔ ماہرہ خان نے کہا کہ وہ ابھی لاہور سے واپس آئی ہیں اور سنا ہے کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے آئی برو لفٹ کروائی ہے۔

اداکارہ نے مداحوں سے بھی مذاق میں سوال کیا کہ کیا وہ انہیں اپنی آئی برو لفٹنگ کی صلاحیت دکھائیں؟ ویڈیو میں ماہرہ خان نے اپنی بھنویں اٹھا کر وہی انداز دہرایا جو ان کی آنے والی رومانوی فلم ’نیلو فر‘ کی پروموشنل ویڈیوز میں وائرل ہوا تھا۔

ماہرہ خان نے واضح کیا کہ وہ فیس لفٹ یا کسی کاسمیٹک سرجری کی حمایت نہیں کرتیں اور ان کے میک اپ آرٹسٹ نے صرف سنچیڈ لک دینے کے لیے ہیئر لفٹ تکنیک استعمال کی تھی، جو مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوئی۔

اداکارہ کی فلم ’نیلو فر‘ رواں سال 28 نومبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی کاسٹ میں فواد خان، عتیقہ اوڈھو، بہروز سبزواری، مدیحہ امام اور دیگر شامل ہیں۔

مزیدخبریں