پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں پر، اقتصادی تعاون بڑھانے کا عزم

05:01 PM, 28 Oct, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان حالیہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آٹھ دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری کو مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

اعلامیہ کے مطابق، ملاقات میں اقتصادی تعاون فریم ورک پر بھی اتفاق کیا گیا، جس کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں میں مشترکہ شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔ اس اقدام کو دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے اور خطے میں دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں