راولپنڈی: پہلا ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 194 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔
جنوبی افریقہ کی اننگز میں ریزاہینڈرکس 60 رنز بنا کر ٹیم کے ٹاپ سکورر رہے۔ ٹونی ڈی زورزی نے 33 جبکہ ڈی کاک نے 23 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ڈونووان فریرا 10 اور ڈیوالڈ بریوس 9 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستانی بولرز میں محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کر کے جنوبی افریقہ کی اننگز کو محدود کرنے کی کوشش کی۔