ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار شاہد کپور کو فلم پدماوتی کی شوٹنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی ایک اور فلم مل گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار نارائن سنگھ نے شاہد کپور سے رابطہ کیا ہے اور وہ انہیں اپنی اگلی فلم کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ ہدایت کار نارائن سنگھ کا کہنا ہے کہ شاہد کپور نے جب وی میٹ، کمینے، حیدر اور اڑتا پنجاب جیسی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور مستقبل میں آنے والی فلم میں شاہد کپور کے ساتھ کام کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق شاہد کپور نارائن سنگھ کی فلم کے کردار پر پورا اترتے ہیں جس کی وجہ سے ہدایت کار نے ان کا انتخاب کیا اور وہ اپنی فلم میں شاہد کپور کو لینا چاہتے ہیں۔ہدایت کار نارائن سنگھ کی آنے والی فلم کا نام تو نہیں بتایا گیا البتہ وہ فلم کیراج انٹرٹینمنٹ اور بھوشان کمار کے زیر سایہ ہوگی۔
شاہد کپور پر ایک مرتبہ پھر قسمت مہربان
12:07 AM, 28 Sep, 2017